نر سز کی جدوجہد کو سرخ سلام

 

پاکستان کاحکمران طبقہ محنت کشوںپر حملہ آور ہے.یہIMF،اور ورلڈ بنک کے حکم اور معیشت کی بحالی کے نام پربدترین جبر اور استحصال کررہے ہیں ۔ پی ٹی ایل ،کے ایس سی ،بنکوںاور دیگر اداروں کی نجکاری اور ہزاروں مزدورں کی نوکریوں کا خاتمہ اس سلسلے کی کڑی ہے . ینگ ڈاکٹرز ، اساتذہ ،لیڈی ہیلتھ ورکرزاور اب نرسز پربنیادی ٹریڈیونین کے حقوق کی جدوجہد پر بدترین حملہ ،جس میںبڑی تعدادمیں نرسز زخمی ہوئیں ،جس میںسے دو کی حالت نازک ہے اور ان میں ایک حاملہ بھی ہے۔یہ اس نظام کی بڑھتی ہوئی وحشت اور بربریت کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔ 

حکمران نجکاری اورلاکھو ںمحنت کشوں کو نوکریوں سے نکالنے کے منصوبے بناچکے ہیں جواس کی بنیادی وجہ سرمایہ داری نظام کابحران ہے جو خود سرمایہ دار طبقہ کا پیدا کردا ہے . یہ واضح ہے کے یہ عوام کی کی بجائے سرمایہ داروں کے منافعوں میںاضافے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان حالات میں محنت کشوں کی زندگی بدترین ز غربت،بیروزگاری اور افلاس کی دلدل می دھنستی چلی جا رہی ہے .موجود حکومت ر سرمایہ داروں اور تاجروں کی نمائندہ اور یہ انکے مفادات کی ترجمان ہے

 ینگ نرسز جس جرات اور بہادری سے اپنے حقوق کی جدوجہد کررہی ہیں . یہ مزدور طبقے کی قوت کا اظہار ہے،یہ ہڑتال اور دھرنا حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دئے گا.یہ جدوجہد واضح کرتی ہے کہ سرمایہ دار طبقہ کے برعکس یہمحنت کش ہے جو اس نظام کو چل رہا ہے۔ محنت کش اگرس نظام کو چلا سکتے ہیں تویہی اس کو بند بھی کرسکتے ہیں اور ایک نئے نظام کی بنیاد بھی رکھ سکتے ہیںجو کے استحصال و جبر سے پاک ہو۔. دیگر اداروں کی طرح صحت کے شعبہ کو بھی سرمایا دارانہ منافع کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے یہ جدوجہد صرف نرسز کی ہی نہیں بلکہ اسے محنت کشوںکے وسیع تر حصوں سے جڑنے کی ضرورت ہے

نرسز کی جدوجہدخواتین کی طاقت اور ایک نئی مزدور تحریک کے ابھرنے کی بنیاد بن سکتی ہے اسکا ساتھ دینا لیفٹ کا فرض بنتا ہے. ہم ینگ نرسز کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اورانکے مطالبات کی لڑائی میں ہر سطح پر انکے ساتھ ہیں. اس جدوجہدنے حکومت کی اصلیت ظاہر کردی ہے.۔اس کے ساتھ یہ جدوجہد محنت کش طبقہ میں بڑھتے ہوئے ایک نئے عظم اور حوصلے کو ظاہر کررہے ہیں۔وہ واضح طور پر حکمران طبقہ کے حل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔